سکیورٹی وار فورس کورس: مختلف سروس گروپوں کے 26افسر شرکت کریں گے
لاہور ( سپیشل رپورٹر) وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سکیورٹی وار فورس کورس کے لئے مختلف سروس گروپس کے گریڈ 20 کے 26 افسران کی کورس میں شرکت کی منظوری دے دی ہے ۔ کورس 7 اگست سے 16 جنوری تک نیشنل ڈیفنس یورنیورسٹی میں منعقد کیا جائے گا جن افسران کے نامون کی منظوری دی گئی ہے ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے فخر عالم عرفان کمشنر پشاور ، آفتاب اکبر درانی جوائینٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ ، عثمان اختر باوجوہ ڈی جی امیرگیشن اینڈ پاسپورٹ، جواد پال جوائینٹ سیکرٹری وزیر اعظم سیکرٹریٹ ۔ پولیس سروس کے افسران میں احمد مکرم ڈائریکٹر ایڈمن ایف ائی اے ہیڈ کواٹر، شیخ محمد عمر ڈی جی نیکٹا، ساجد افضل آفریدی، نیشنل ٹرانسپورٹ ریسرچ سینٹر، اختر حیات آر پی او مالا کنڈ، سیکرٹریٹ گروپ کے افسران ہیں ان میں میر اعجاز حسین تالپور جوائینٹ سیکرٹری وزارت ٹیکسٹائل، طارق رشید سیکرٹری ائریگیشن پشاور، سمر احسان جوائینٹ سیکرٹری وزارت کامرس ، ہمیرا ضیاء مفتی ڈی جی بی ائی ایس پی آسلام آباد، فارن سروس کے افسران میں خیام اکبر ڈی جی ، نجیب درانی ڈی جی، جاوید جلیل خٹک، آمنہ بلوچ ان لینڈ ریونیو کے سید غلام عباس، پاکستان کسٹم سروس کے قربان علی خان، کلکٹر پشاور، ذوالفقار علی چوہدری کلکٹر فیصل آباد، محمد یعقوب کلکٹر کراچی، پوسٹل سروس کے عاطفہ رفعت جوائنٹ سیکرٹری اوور سیز پاکستان، وزارت دفاع کے نثار احمد میمن محمد نعیم خان، ریلوے گروپ کے نصار احمد میمن، بلوچستان سے غلام علی بلوچ سیکرٹری کلچرل، عبدالصبور کاکڑ سیکرٹری آئی پی سی، جموں اینڈ کشمیر سے محمد زاہد خان سیکرٹری پاپولیشن، محمد یاسمین قریشی ڈٖی آئی جی سپیشل برانچ شامل ہیں۔