جے آئی ٹی نے ہمارے تحفظات کو درست ثابت کیا‘ جمہوریت کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: مشاہد اللہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو جے آئی ٹی کے رویئے پر تحفظات تھے اور ہیں۔ جے آئی ٹی ارکان نے اپنے رویئے سے ہمارے تحفظات کو درست ثابت کیاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ماضی کی طرح آئندہ بھی جمہوریت کی حفاظت کرے گی۔ جمہوریت کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔