وزیراعظم کی ہدایت افغانستان میں نئے پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ کا تقرر
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پاک افغان تعلقات میں بہتری اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے دورہ کابل سے قبل افغانستان میں نئے پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعہ کے روز وزارت خارجہ میں اہم دورہ کیا تھا جس میں نواز شریف نے پاک افغان تعلقات میں بہتری اور الزامات کی بوچھاڑ میں کمی کے لئے وزارت خارجہ کو مستقل سفیر افغانستان میں تعینات کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے تناظر میں وزارت خارجہ کی جانب سے زاہد نصراللہ کو کابل میں پاکستانی سفیر تعینات کر دیا گیا ہے اور انہیں چار جولائی کو فرائض سنبھالنے کی ہدایت کی بھی جاری کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں اس سے قبل شہباز حسین پاکستانی قائم مقام سفیر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔