سعدرفیق نے نوازشریف کے کہنے پرتقریرکی ،نوازشریف مریم کی پیشی سے قبل اسمبلیاں تحلیل کرسکتے ہیں،نبیل گبول
اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنمانبیل گبول نے کہاہے کہ خواجہ سعدرفیق نے نوازشریف کے کہنے پرتقریرکی ،نوازشریف مریم کی پیشی سے قبل اسمبلیاں تحلیل کرسکتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ خواجہ سعدرفیق نے تقریرنہیں کی بلکہ ان سے کروائی گئی ہے ۔سعدرفیق نے جوکیاہے وہ نوازشریف کے کہنے پرکیاہے ،نوازشریف کے خلاف فیصلہ متوقع ہے ،اوروہ دس سال تک نااہل ہوسکتے ہیں۔مسلم لیگ ن کوپتہ ہے کہ ان کے ساتھ کیاہونے والاہے مسلم لیگ(ن) دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی۔