• news

اسحاق ڈار کی مشاہد حسین سید کے گھر آمد، کرنل(ر) امجد حسین سید کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹر مشاہد حسین سید کے والد کرنل(ر)امجد حسین سید کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر ہفتہ کومشاہد حسین سید کے گھر گئے اور مشاہد حسین سید سے انکے والد کے انتقال پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔ اسحاق ڈار نے قیام پاکستان کیلئے مرحوم کی جدوجہد اور خدمات کوبھی سراہا۔ علاوہ ازیں پرسٹن یونیورسٹی، ادارہ برائے تاریخ و آثار شناسی کے زیر اہتمام کرنل (ر) امجد حسین کی یاد میں تعزیتی ریفرنس (کل) پیر کو پرسٹن یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ہو گا۔ تقریب میں چانسلر پرسٹن یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالباسط، ادارہ برائے تاریخ و آثار شناسی کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی اور دیگر خطاب کریں گے اور کرنل (ر) امجد حسین کی ملکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن