• news

فیصل آباد‘ جھنگ‘ کنجوانی: اوباشوں کی 2 کمسن بچیوں اور خاتون سے زیادتی

لاہور (نامہ نگاروں سے) مختلف شہروں میں اوباشوں نے 2کمسن بچیوں اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق روڈالہ کے چک نمبر 357 گ۔ب میں ریاض کی 10سالہ بیٹی اللہ معافی کو ملزم شیراز گلی سے اٹھاکر خالی مکان میں لے گیا‘ اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق موضع ساہجھر کے غلام یاسین نے تھانہ کوٹ شاکر پولیس کو بتایا کہ جاوید وغیرہ چھ افراد نے رات کے وقت اس کی بیٹی (م) کو زبردستی اغوا کر لیا۔ بعدازاں جاوید نے اس کی عصمت دری کی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کنجوانی سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاﺅں چک نمبر 427 گ ب کی 13 سالہ صدف اپنے گھر میں کھیل رہی تھی ملزمان عابد وغیرہ نے چھوٹی بچی کو صدف کے گھر بھیجا کہ اسے ہماری امی بلا رہی ہے صدف جب ملزمان کے گھر پہنچی تو پہلے سے طاق میں بیٹھے عابد، شفیق وغیرہ نے اسے دبوچ لیا اور کمرے میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بچی کی چیخ وپکار پر اہلِ محلہ اکٹھے ہو گئے جن کو دیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے۔ ورثا نے بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا‘` مقامی پولیس کارروائی کی بجائے بااثر ملزمان کے ساتھ ساز باز ہو کر متاثرہ بچی کے ورثاءپر صلح کےلئے دباﺅ ڈال رہی ہے جس کے خلاف صدف نے اپنے ورثاءکے ہمراہ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے سامنے احتجاج کیا۔

ای پیپر-دی نیشن