فیصل آباد: چکن پاکس سے متاثرہ مزید3مریض الائیڈ ہسپتال داخل
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) چکن پاکس سے متاثرہ مزید تین مریض الائیڈ ہسپتال میں داخل ہو گئے۔ پہلے سے داخل 8مریضوں میں سے تین کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈھڈی والا کی رہائشی 35سالہ نورین اسماعیل، ذوالفقار کالونی کی 20سالہ رابعہ جمیل اور چک نمبر154ر۔ب ساہیانوالہ کے رہائشی 38سالہ عمران منور کو چکن پاکس کے وائس میں مبتلا ہونے کی بناءپر الائیڈ ہسپتال میں داخل کر کے علاج کیا جا رہا ہے۔