• news

ہانگ کانگ چین کے حوالے کرنے کی 20 ویں سالگرہ : عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دینگے : چینی صدر

ہانگ کانگ (نیوز ایجنسیاں)چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے ملک کی ہانگ کانگ پر اقتدار کے خلاف 'ناقابل اجازت' چیلنجز پر واننگ جاری کی ہے۔ چینی صدر نے یہ بات وارننگ ہانگ کانگ کی نئی اور پہلی خاتون راہنما کیری لیم کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ برطانیہ کی جانب سے ہانگ کانگ کی عملداری کو چین کے سپرد کرنے کو بیس سال مکمل ہو چکے ہیں۔ تقریب کے باہر جمہوریت پسندوں اور چین کے حامی مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپیں پولیس کو مداخلت کر کے رکوانی پڑیں۔ 4 افراد پکڑے گئے۔ اپنے خطاب میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین کی سالمیت اور سکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے، مرکزی حکومت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے، یا ہانگ کانگ کی سرزمین کو چین کے خلاف دراندازی کے لیے استعمال کرنے جیسی کوششیں سرخ لکیر عبور کرنے جیسی ہوں گی اور ایسا کرنے کی بالکل اجازت نہیں جائے گی۔انہوںنے کہاکہ ہانگ کانگ کو خودمختاری، سکیورٹی اور ترقی کے قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہانگ کانگ کو ماضی کے مقابلے میں اب زیادہ آزادی حاصل ہے۔ ہانگ کانگ کا بنیادی قانون 'ایک ملک دو نظام' فارمولا کے تحت بہت سی آزادیوں کی گارنٹی دیتا ہے لیکن بیجنگ کی جانب سے مکمل جمہوری اختیارات سے انکار اکثر پرتشدد مظاہروں کو جنم دیتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن