پپو 2 پرچوں میں فیل‘ بقیہ 3 کا فیصلہ بھی خلاف آئے گا: شیخ رشید
اسلام آباد(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا کہ پپو2پرچوں میں فیل ہے جبکہ 3پرچوںکا فیصلہ بھی اس کے خلاف آئےگا ،حکمرانوں کو معلوم ہے کہ اب نااہل ہونے جارہے ہیں، ان کے اپنے کزن نے ہی ان کے خلاف گواہی دیدی ہے،جنہوں نے معاملات بگاڑے وہ جیل جائیں گے، جے آئی ٹی اسحاق ڈار کو بھی 6جولائی کو بلاسکتی ہے ۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ثبوت اور شہادتیں مل چکی ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ نااہل ہونے جارہے ہیں۔ ان کے اپنے ہی کزن نے گواہی دیدی ۔یہ لوگ شور مچارہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں شاہد اسحاق ڈار کو بھی 6جلائی کو بلالیا جائے ۔پپو2 پرچوں میںفیل ہے ۔3پرچوں کا فیصلہ بھی ان کے خلاف آئے گا۔ ہم تو صرف چور کی نشاندہی کررہے ہیں۔ 4سال میں انہوں نے ملک کیلئے کچھ نہیں کیا۔یہ لوگ پھنس چکے ہیں۔ اسی لیے شور مچارہے ہیں۔یعنی چور مچائے شور ۔جنہوں نے فیصلے نہیں مانے،عدالتی معاملات بگاڑے وہ جیل جائیں گے۔