;;کراچی سینٹرل جیل کرپٹ افسران کی سزا گاہ ، سعید سومرو اے ایس تعینات
کراچی (خصوصی رپورٹر) محکمہ جیل خانہ جات سندھ نے مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سعید احمد سومرو کو کراچی سینٹرل جیل میں تعینات کردیا ہے ۔ڈی آئی جی سکھرکے پاس سعید احمد کے خلاف کرپشن کی انکوائری کا کیس موجود ہے ۔انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر بجائے معطل کرنے کے ان کا تبادلہ کراچی سینٹرل جیل کردیا گیا ۔کراچی سینٹرل جیل کرپٹ افسران کی سزا گاہ بن گیا۔محکمہ جیل خانہ جات نے افسر کے خلاف کرپشن ثابت ہونے پرحیرت انگیز فیصلہ کرتے ہوئے اسے سینٹرل جیل کراچی میں تعینات کردیا ہے ۔آرڈر کے مطابق سعید سومرو تین سال سے پہلے سکھر جیل تعیناتی نہیں ہوسکے گی۔جبکہ کراچی سینٹرل جیل سے راجہ آصف سرفراز کو سکھرجیل تعینات کردیا گیاہے ۔تبادلے و تقرری کی سفارش ڈی آئی جی سکھر جیل کی جانب سے کی گئی۔ تبادلے کا حکم آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کی جانب سے جاری کیا گیا ۔واضح رہے کہ سینٹرل جیل کے بارہ افسران و اہلکار پہلے کی قیدی بھگانے کے الزام میں گرفتار ہیں۔گرفتار افسران و اہلکاروں کے خلاف نیوٹاون تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
سزا گاہ