جے آئی ٹی پانامہ انکوائری نہیں، کچھ اور کرنا چاہ رہی ہے: رانا ثنا
لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے تحر یک انصاف کا حشر (ق) لیگ جیسا ہی ہوگا ‘عمران خان کو سیاست میں زندہ رہنے کیلئے ’’سیاسی ایزی لوٖڈ‘‘کر نا پڑ رہا ہے ‘(ن) لیگ نہ صرف آئینی مدت پوری کر یگی بلکہ آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی ‘جے آئی ٹی پانامہ انکوائری نہیں کچھ ’’اور‘‘کر نا چاہ رہی ہے قوم (ن) لیگ کیساتھ کھڑی ہے عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے۔ عمران خان چور راستے سے اقتدار میں آنے کے ایک بار پھر خواب دیکھ رہے ہیں مگر وہ ایک بات اپنے ذہن میں رکھ لیں وزیر اعظم بننے کی انکی خواہش کسی صورت پوری نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا عمران خان تیزی کے ساتھ سیاسی دیوالیہ پن کا شکار ہو رہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں انکی سیاست ختم ہو چکی ہے۔