نوازشریف پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل اسمبلیاں توڑ دیں گے: شیخ رشید کا دعویٰ
اسلام آباد(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل اسمبلیاںتوڑ دیں گے ‘ اگلے 6 ہفتوں میں سیاسی منظر نامے پر بڑا فیصلہ آنے والا ہے ۔ نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی ممکنہ نااہلی پر اسحاق ڈار ‘ شہباز شریف یا چوہدری نثار میں سے کوئی بھی وزیر اعظم نہیں بنے گا۔ 2018ء میں الیکشن پر نظر رکھنی چھوڑ دی جائے بلکہ 2017ء ہی الیکشن کا سال ہے۔ سیاسی سیٹ اپ میں اس سال تبدیلی آئے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت پر فیصلہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد کروں گا۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ‘ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سیاسی معاملات پر مشاورت کرنا چھوڑ دی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف اپنی ممکنہ نااہلی پر ان تینوں میں سے کسی کو بھی وزیر اعظم نامزد نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 55,56 سے میں خود عمران خان آئندہ الیکشن میں این اے54سے میدان میں اتریںگے۔