• news

سرگودھا: جمشید دستی کی آج پیشی‘ میڈیا سے دور رکھنے کی حکمت عملی تیار

سرگودھا(نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی آج عدالت میں پیشی کے موقع پر جمشید دستی کو میڈیا کے نمائندوں سے دور رکھنے کیلئے پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ پیشی پر جمشید دستی کی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کو سیاستدانوں نے انتہائی سنجیدگی سے لیا اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے پیش نظر ایس ایچ او کینٹ کو معطل بھی کیا گیا اس بار پولیس جمشید دستی کو میڈیا سے دور رکھنے اور عوامی احتجاج کے پیش نظر عدالت سے یہ بھی استدعا کرے گی کہ جمشید دستی کی جیل میں ہی شنوائی کی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامہ آرائی سے بچا جاسکے اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت میں جمشید دستی کو پیش کرنے کیلئے انتظامیہ کیا حکمت عملی اختیار کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن