• news

حالیہ دہشتگردی: پاکستان نے افغان سرحد پر دیوار کی تعمیر پر کام تیز کر دیا

اسلام آباد (دی نیشن رپورٹ) حالیہ دہشتگردی کے حملوں میں تیزی کے باعث پاکستان نے افغان سرحد پر دیوار کی تعمیر پر کام تیز کر دیا تاکہ مستقبل میں ایسے حملوں کو روکا جاسکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پوری سرحد پر مکمل دیوار تعمیر کی جائیگی پہلے مرحلے میں حساس علاقوں میں کام مکمل کیا جائیگا۔ محفوظ سرحد دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ مہمند اور باجوڑ ایجنسی میں دہشتگردوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے دوسرے مرحلے میں بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں دیوار کی تعمیر مکمل کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن