• news

افغان سرحد پر غلام خان گزرگاہ 3 برس بعد آج کھول دی جائے گی

کابل + پشاور (نیٹ نیوز) شمالی وزیرستان میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلام خان کے مقام پر سرحدی گزر گاہ کو 3 برس کے بعد آج پیر سے آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔ جون2014 میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد اس گزرگاہ کو بند کر دیا گیا تھا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق سرحد پر نقل و حمل کی بحالی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور تمام متعلقہ اداروں نے اپنے اپنے اہلکار بھی تعینات کر دیئے ہیں۔ کاروباری شخصیت محسن داوڑ نے کہا یہ معاشی سرگرمیوں کے لئے خوش آئند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن