وزیر اعظم کی دعوت پر سرفراز الیون آج اسلام آباد پہنچے گی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)چیمپئنز کرکٹرز کو نوازنے کی تیاریاں مکمل، وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر سرفراز الیون آج اسلام آباد پہنچے گی۔ کھلاڑیوں کی آرمی چیف قمرجاوید باجوہ سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے چیمپئنز کرکٹرز کو اسلام آباد میں گرینڈ دعوت کا بلاوا آ گیا۔ سرفراز الیون تین سے سات جولائی تک وفاقی دارلحکومت میں قیام کرے گی۔ چار جولائی کو چیمپئن کھلاڑی وزیر اعظم کے مہمان بنیں گے۔ پی سی بی کے پیٹرن انچیف نواز شریف کرکٹرز میں ایک ایک کروڑ کے انعامی چیک تقسیم کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھی قومی ٹیم سے ملاقات شیڈول ہے۔ٍ چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کھلاڑی پارلیمنٹ ہاو¿س بھی جائیں گے۔