• news

سابق کپتان محمد عرفان رشتہ ازدواج سے منسلک

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عرفان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ،نکاح کی تقریب انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوئی ۔ تقریب میں قریبی رشتہ داروں کےساتھ سابق کپتانوںطاہر زمان اور غضفر علی نے بھی شرکت کی ۔سابق کپتان کا نکاح برطانوی نژاد عائشہ سے ہوا ہے۔،اس حوالے سے محمد عرفان نے بتایا کہ نکاح کی چھوٹی سی تقریب برمنگھم میں رکھی تھی جبکہ دسمبر میں ولیمہ پاکستان میں ہی ہوگا۔محمد عرفان جو دوسرے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ان دنوں ٹیم سے باہر ہیںنے مزید بتایا کہ دعوت ولیمہ کیلئے تمام دوست و احباب کو دعوت دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن