حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے 2 کروڑ روپے جاری کردیئے
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) وفاقی حکومت نے پاکستان بلائن©ڈ کرکٹ کونسل کو5وےں عالمی ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے 2کروڑ روپے جاری کر دئےے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ورلڈ کیپ کیلئے5کروڑ روپے کا تخمےنہ لگاےا ہے جس مےں سے وفاقی حکومت نے2کروڑ روپے جاری کر دئےے جبکہ باقی رقم کے لئے دوسروں سے رابطے میں ہےں۔سید سلطان شاہ نے 5وےں عالمی ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ کے لئے2کروڑ روپے دےنے پر وزےر اعظم محمد نواز شرےف اور وفاقی حکومت کا شکرےہ ادا کےا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ آئندہ سال 10 سے 25 جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس کے لئے پی بی سی سی نے ورلڈ کپ کی تیاری کےلئے انتظامات شروع کردیئے ہیں۔ 11 سال بعد ورلڈ کپ کی پاکستان کو میزبانی ملی ہے جس کے 7 میچز پاکستان جبکہ 24 میجز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اےونٹ کے فائنل سمیت ورلڈ کپ کے سات میچز کراچی اور لاہور میں متوقع ہیں جبکہ ایونٹ کے باقی 24 میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان میں 11سال بعد عالمی کرکٹ کپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستان سمیت 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ میزبان پاکستان کے علاوہ باقی ممالک میں بھارت، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیپال، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی بی سی سی نے ورلڈ کپ کےلئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔