• news

ٹورڈی فرانس سائیکل ریس، پہلے مرحلے میں برطانیہ کے جیرینٹ تھامس فاتح

پیرس (سپورٹس ڈیسک)ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے پہلے مرحلے میں برطانیہ کے جیرینٹ تھامس نے کامیابی سمیٹی۔ فیورٹ سپین کے الیاندرو ویلوردے ایک موڑ مڑتے ہوئے گرے، چوٹ کھائی اور ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔ دوسری پوزیشن پر سوئس کھلاڑی سٹیفن کوئینگ نے قبضہ جمایا جبکہ بیلارس کے کھلاڑی تیسری پوزیشن پر براجمان ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن