تجربات سے نہیں گھبراتا‘ کپتان کی دلیری سے باﺅلر کا حوصلہ بڑھتا ہے : حسن علی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی کے بہترین با¶لر کا اعزاز پانے والے حسن علی نے کہا ہے کہ بولنگ کرتے ہوئے تجربات سے نہیں گھبراتا، مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھوں گا۔ جدید کرکٹ میں سمارٹ با¶لرز کو ہی کامیابی ملتی ہے، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ٹیم میٹنگ میں کوچز اور اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر حریف بیٹسمینوں کی خوبیوں و خامیوں کا جائزہ لینے کے بعد پلاننگ ہوتی ہے، اے پلان فیل ہو تو بی اور سی بھی رکھا جاتا ہے،کپتان دلیری دکھائے اور اعتماد دے تو کسی مشکل موقع پر بھی گھبراہٹ محسوس نہیں ہوتی، سرفراز احمد کی خوبی یہ ہے کہ وہ نوجوان کرکٹرز اور سینئرز سب کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے اپنی قدرتی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ میری پہلی ترجیح پاکستان کیلئے کھیلنا ہے لیکن اگر فرصت میسر ہو تو کانٹی کرکٹ میں بھی حصہ لے سکتا ہوں، وقار یونس میرے آئیڈیل ہیں، ان کی بولنگ بڑے شوق سے دیکھتا رہا، کوشش ہوگی کہ سابق پیسر کی طرح ملک کیلئےنمایاں خدمات انجام دیتا رہوں۔ یوں تو ہراگلی سیریز اہم ہوگی لیکن اصل ہدف ورلڈ کپ 2019ہے جس کیلئے ابھی سے تیاریاں ہو رہی ہیں، میری پوری کوشش ہے کہ باﺅلنگ میں مزید ورائٹی لانے کے ساتھ فٹنس بہتر بنانے کیلئے بھی کام کروں۔انھوں نے کہا کہ وکٹ حاصل کرنے پر جشن منانے کے انداز کو جنریٹر چلانے سے تشبیہ دینے پرکوئی پریشانی نہیں ہوتی،یہ بھی پرستاروں کی محبت کا ایک انداز ہے۔