آسٹریلوی جیف ہارن نے ورلڈ چمپئن باکسر مینی پیکیاو¿ کو شکست دے کر حیران کردیا
برسبین(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق سکول ٹیچر جیف ہارن نے ورلڈ چمپئن باکسر مینی پیکیاو¿ کو شکست دے کر دنیا بھر میں موجود باکسنگ کے شائقین کو دنگ کر دیا۔برسبین میں ہونےوالے مقابلے میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے ویلٹر ویٹ چمپئن مینی پیکیاو¿ کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا ۔تاہم جیف ہارن نے 12 راو¿نڈز کے اعصاب شکن مقابلے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر مینی پیکیاو¿ کو شکست دیکر ڈبلیو بی او ویلٹر ویٹ چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔فائٹ کے تین ججز نے اپنے متفقہ فیصلے میں آسٹریلین باکسر کو فاتح قرار دیا تاہم مینی پیکیاو¿ کی ٹیم نے ججز کے فیصلے کو متنازع قرار دےدیا ہے۔ فیصلہ آنے کے بعد خود مینی پیکیاو¿ نے فلپائنی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ وہ فائٹ جیت چکے ہیں ¾اگر یہ مقابلہ دوبارہ ہوتا ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں البتہ اب یہ فائٹ فلپائن میں ہونی چاہیے۔