• news

چک امرو‘ بورے والا: اوباشوں کی خواجہ سرا اور کمسن بچے سے زیادتی

لاہور (نامہ نگاروں سے) اوباشوں کے ہاتھوں خواجہ سراء اور کمسن بچے سے زیادتی۔چک امرو سے نامہ نگارکے مطابق اوباش کی 5سالہ معصوم بچے سے زیادتی حالت غیر ہونے پر فرار ہوگیا ۔ دکاندار ظفر اقبال کا بیٹا ملزم ظہیر جو کہ چک امرو اڈہ پر کریانہ کی دکان کرتا ہے نے دکان پر چیز لینے کی غرض سے آنے والے پانچ سالہ معصوم بچے محمد مطیب کو ورغلا کردکان میں لے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچہ درد کی شدت سے چلا اٹھا جسے ملزم نازک حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا بچے کے ماموں شفیق کو بچے کے گھر نہ پہنچنے پر فکر ہوئی تو تلاش کے بعد بچے کو شدید زخمی حالت میں دیکھ کر دم بخود رہ گیا۔پولیس کو اطلاع دی پولیس نے ٹی ایچ کیو ہسپتال شکرگڑھ سے میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔ بورے والاسے نامہ نگارکے مطابق نواحی آبادی مرضی پورہ گلی نمبر3کا خواجہ سراء ارم خان ساتھی محمد قونین کے ہمراہ نواحی آبادی الہٰ آباد میں شادی کی تقریب میں ڈانس کے بعد رکشہ پر گھر آ رہا تھا کہ مجاہد کالونی پل سے پیچھے 443ای بی کے ملک عقیل اور اُسکے دیگر 5ساتھیوں نے روک لیا ‘رکشہ سے اُتار کر اُسکا منہ باندھ دیا۔ اغوا کرکے نامعلوم جگہ لے گئے جہاں تمام افراد گن پوائنٹ پر رات بھر اُسے جنسی ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔ بعدازاں اُسکے پہنے ہوئے ایک لاکھ سے زائد مالیت نے زیورات بھی اُتروا کر فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن