.کراچی میں فائرنگ 2 نوجوان زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بنارس پل کے نزدیک مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان 27 سالہ عمران ولد علی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا جبکہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان 25 سالہ فاروق ولد یوسف زخمی ہوگیا۔