• news

نوازشریف کے پاس وزیراعظم کے عہدہ سے الگ ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں: نیئر بخاری

لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی کشتی پھنس چکی ہے اب نوازشریف کے پاس وزیراعظم کے عہدے سے الگ ہونے کے سواکوئی آپشن نہیں‘ مسلم لیگ (ن) والے سن لیں جب وہ گندے کام کریں گے تو انکے کپڑے پھر گندے ہی ہوں گے‘ پیپلزپارٹی جمہو ریت کے ساتھ ہے مگر حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کو کسی صورت سپورٹ کیا اور نہ ہی آئندہ کریں گے بلکہ کر پٹ حکمرانوں کا احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری نے کہا کہ جب سے پانامہ لیک کا معاملہ سامنے آیا ہے تو اس وقت سے لیکر آج تک مسلم لیگ (ن) کے قائدین درجنوں بار موقف تبدیل کر چکے ہیں اور آج بھی شریف فیملی کے قائدین کے موقف میں کھلا تضاد ہے جس سے انکی کرپشن اور لوٹ مار مکمل بے نقاب ہوچکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن