منڈی بہاء الدین: میکے جانے کی ضد پر تشدد کرکے بہو کو قتل کر دیا
منڈی بہاء الدین (نامہ نگار) نواحی گائوں چک بساوہ میں میکے جانے کی ضد کرنے والی شادی شدہ تین بچوں کی ماں کو سسرالیوں نے تشدد کرکے ہلاک کر دیا۔ نعش پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چک بساوہ میں کبریٰ بی بی کی 8 سال قبل شادی ہوئی اور اسکے تین بچے بھی ہیں، کبریٰ بی بی اپنے گھر جانے کی ضد کیا کرتی تھی جس پر اس کے سسرالی شدید نالاں تھے، آج بھی کبریٰ نے اپنے میکے جانے کی ضد کی جس پر اسکے سسرالیوں نے مبینہ طور پر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگئی۔ بتایا گیا کہ اسکا خاوند روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے، پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لیکر اسکا پوسٹمارٹم کرانے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔