• news

جمرود: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمرود(آن لائن) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نامعلوم افراد نے ایک اور شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق واقعہ جمرود کے علاقہ شاہ کس میںمغرب کے بعد پیش آیا جہاں ایک شخص غریب نواز ذخہ خیل کو تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے اس کے گھر کے سامنے گولیاں ماری جس کی وجہ سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ حملہ آوور فرار ہوگئے ۔واضح رہے کہ اس ہفتے میں جمرود میں ٹارگٹ کلنگ سے اب تک تین افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن