0گگومنڈی: پُراسرار آوازیں آنے پر دیہاتیوں نے قبر کھولنے کے بعد دوبارہ بند کر دی
گگو منڈی (نامہ نگار) خاتون کی قبر سے پُراسرار آوازیں آنے کی افواہ پر دیہاتیو ں نے قبر کھولنے کے بعد دوبارہ مٹی ڈال کر بند کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 225 ای بی کی رہائشی 65 سالہ خاتون کا تقریباً 20 روز قبل انتقال ہوا تو اسے گائوں کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ گزشتہ روز متوفیہ کی بیٹی والدہ کی قبر پر قرآن خوانی کر رہی تھی‘ اُسے مبینہ طور پر قبر کے اندر سے مختلف قسم کی آوازیں سنائی دینے لگیں جن کے متعلق اُس نے گھر آ کر اہل خانہ سے ذ کر کیا۔ گائوں کے متعدد افراد نے قبرستان جا کر قبر کے ساتھ کان لگا کر سننے کے بعد آوازیں آنے کی تصدیق کی جس کے بعد رات گئے تک سینکڑوں لو گ قبرستان میں جمع ہو گئے۔ مختلف تاویلات کرنے لگے۔ بالآخر اگلی صبح گائوں کے لوگوں نے قبر کے پائوں والی طرف سے مٹی ہٹا کر ایک سلیب اٹھا کر قبر کے اندر جھانکا تو کوئی غیر معمولی چیز نظر نہ آئی جس پر قبر پر دوبارہ مٹی ڈال دی گئی۔