• news

گھریلو جھگڑے: فیصل آباد کے نوجوان، رنگپور میں 2خواتین کی چشمہ لنک کینال میں کود کر خود کشی

فیصل آباد+ رنگپور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا‘ تفصیلات کے مطابق ستائیس سالہ عباس ولد امین سکنہ اسلام نگرنے گھر میں ہونیوالے معمولی جھگڑے سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس کو حالت غیر ہونے پر الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ چشمہ جہلم لنک کینال آدھی کوٹ میں دو خواتین نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ موضع چن کے فیض محمد مسلم شیخ کی شادی شدہ بیٹی نسیم اختر میانوالی اپنے سسرال سے جھگڑا کر میکے آئی ہوئی تھی اس نے ڈیرہ دوست محمد خیل کے قریب چشمہ جہلم لنک کینال میں چھلانگ لگا دی۔ دوسرا واقعہ آدھی کوٹ پل پر پیش آیا موضع جھنجھ کی تئیس سالہ ذہنی مریضہ فرزانہ کواسکا شوہر ڈراوی سے دم کروا کر گھر واپس لے جا رہا تھا کہ آدھی کوٹ پل پر اسکا چپل گر گیا چپل اٹھانے کے لئے موٹرسائیکل روکا گیا تو خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا دی ریسکیو ٹیم نے نسیم اختر کی نعش نکال لی جبکہ نہر میں پانی کا بہائو زیادہ ہونے کی وجہ سے فرزانہ کی نعش تلاش کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن