• news

ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا بیان حقیقت پر مبنی نہیں: سعید غنی

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے شاہ محمود قریشی اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لئے مسٹر خواہ مخواہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں ورنہ حکومتی سطح پر کسی بھی موقع پر ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنا دینے کی کبھی بات ہی نہیں ہوئی۔ سینیٹر سعید غنی نے شاہ محمود قریشی کے دعوے کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان پر ریمنڈ ڈیوس کو استثنا دینے کے لئے دبائو ڈالا تھا، پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست نے شاہ محمود قریشی پر زیادہ ہی اثر کر دیا ہے اس لئے ایسے دعوے کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن