رکشہ اور کیری ڈبہ کو آگ لگ گئی
فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ اور بتی چوک کے قریب رکشہ اور کیری ڈبے میں سرکٹ شارٹ ہونے سے آگ لگ گئی۔ شہریوں نے جدوجہد کرکے آگ پر قابو پالیا۔ شاہدرہ میں دکان میں اچانک آگ لگ جانے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ ریسکیو عملے نے آگ پر قابو پالیا۔