ٹریفک حادثات میں لڑکی سمیت 3 افراد جاں بحق 7 زخمی ہو گئے
لاہور+فیروزوالا ( نامہ نگاران) ٹریفک حادثات میں لڑکی سمیت 3افراد جاں بحق‘ 7زخمی ہوگئے۔ بتایاجاتا ہے کہ امامیہ کالونی شاہدرہ کا رہائشی 35سالہ فیاض کسی کام کے سلسلہ میں سائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتا ر ٹرک نے کچل ڈالا۔ جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ڈرائیور ٹرک سمیت فرا ر ہو گیا۔ دریں اثناء اقبال ٹائون کے علاقے مین بلیوارڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے فرقان اور شہزاد موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہو گئے ۔سول لائن کے علاقے میں واجد جبکہ گڑھی شاہو کے علاقے میں عمر ٹریفک حادثات میں زخمی ہو گئے۔راناٹائون کے قریب تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے کھڑی 18سالہ نامعلوم لڑکی کو روند ڈالا جو موقع پر ہلاک ہوگئی۔ جی ٹی روڈ کی آبادی ریان پور کے قریب نامعلوم گاڑی کی سائیڈ لگنے سے 50سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ فیروزوالا پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔