• news

ایم ا ین اے جمشید دستی کی رہائی کیلئے مختلف تنظیموں کا احتجاج، ریلی نکالی

لاہور (پ ر) عوامی رکشہ یونین پاکستان کے زیر اہتمام جمشید دستی کی رہائی کیلئے فیصل ٹائون سے اکبر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔احتجاجی ریلی میں عام لوگ اتحاد کے مرکزی صدر میاں مصطفیٰ رشید، انعام الحق سلیم ،عوامی راج پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محبوب اختر، میاں مظہرعباس ،پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما مبین قاضی ایڈووکیٹ ،تحریک، نوجوانان پاکستان کے عبداللہ گل، ناصر چوہان ایڈووکیٹ، وارثان پاکستان پارٹی کے مرکزی عہدیداران کے علاوہ عوامی رکشہ یونین کے سینکڑوں کارکنوںنے شرکت کی۔ اس موقع پر عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے کہا کہ جمشید دستی عوامی رکشہ یونین کی سپریم کونسل کا ممبر اور ہمارا سرپرست ہے وہ غریبوں ، کسانوں، مزدوروں کے حقوق کا علمبردار ہے۔ مقررین نے کہا کہ جمشید دستی کی میڈیکل رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے، عدالت میں چیلنج کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن