2لڑکیاں اغوا
فیروزوالا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک میں یوسف نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی بیٹی(ر) کو اغوا کرلیا اور فرار ہوگئے۔ تھانہ فیروزوالا کے علاقے میں عمران نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے جواں سال خاتون (ب) کوورغلا کر اغوا کرلیا۔ فیروزوالا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔