لاہور ایئرپورٹ پر مزید11پروازیں منسوخ،5تاخیر کا شکار
لاہور(خبر نگار)لاہور ائیرپورٹ پر گذشتہ روز بھی گیارہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں پانچ پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 787 ،میلان سے آنے والی 720 ، دوحہ سے آنے والی 290 ، کراچی سے آنے والی 312 ، کراچی جانے والی 315 ، کراچی سے آنے والی 316 ، کراچی جانے والی 317 ، اسلام آباد جانے والی 654 ، اسلام آباد سے آنے والی 655 ،ایئربلیو کی شارجہ جانے والی پرواز 412 ، شارجہ سے آنے والی 413 منسوخ ہو گئیں۔ایئربلیو کی ریاض سے آنے والی پرواز 475 ،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 651 ،شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی عمرہ پرواز 718 ،پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758 ،قطر ایئر کی دوحہ سے آنے والی پرواز 628 تاخیر سے پہنچی۔