لاہور سپر مارکیٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس، سانحہ پارہ چنار اور احمد پور شرقیہ میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی
لاہور (پ ر) لاہور سپر مارکیٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت چودھری احمد نواز ہوا جس میں چیئرمین لاہور مارکیٹ ایسوسی ایشن رانا اختر محمود سمیت چودھری ارشد، سید مردان زیدی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں سانحہ احمد پور شرقیہ اور پارا چنار میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ریٹیلرز کو درپیش مسائل خصوصاً فوڈ اتھارٹی سٹی ڈسٹرکٹ اور دیگر اداروں کے ناروا سلوک اور غلط پالیسیوں پر بحث اور متعلقہ اداروں سے بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔