خاتون سمیت 4منشیات فروش گرفتار
فیروزوالا (نامہ نگار) سرکل اور ضلعی پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکر منشیات فروخت کرنے کے الزام میں خاتون سمیت 4افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 6کلو چرس اور فروخت کی رقم برآمد کرلی۔ پولیس نے اس ضمن میں لیاقت وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔