• news

طارق پاشا کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور وزیر خزانہ کے معاون خصوصی طارق پاشا کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔ طارق پاشا کی چیئرمین ایف بی آر کی حیثیت سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ طارق پاشا نے منصب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ طارق پاشا کو ایسے وقت ایف بی آر کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے جب ادارے کو ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ایف بی آر کی کارکردگی خراب ہے۔ طارق پاشا کو ادارے میں اصلاحات کرنے اور ریونیو شارٹ فال کے دیرینہ مسئلے کا ازالہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ طارق پاشا بہترین منتظم سمجھے جاتے ہیں۔ 

طارق پاشا

ای پیپر-دی نیشن