شکارپور :ویرینہ دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ 2 خواتین , بچی سمیت 14 افراد قتل 6 زخمی
شکارپور+ کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ+بیورو رپورٹ ) خان پور میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 خواتین اور بچی سمیت 14افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی تو دونوں گروپوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ زخمیوں کو کافی دیر کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب بلوچستان میں لورالائی کی تحصیل مختیر میں بھی دو گروہوں میں گھریلو تنازعے پر تصادم ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔لیویز نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے