سائیکلنگ کو نیشنل گیمز میں شامل کیا جائے: فیڈریشن کی درخواست
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان سائےکلنگ فےڈرےشن نے پاکستان اولمپکس اےسوسی اےشن (پی او اے) سے درخواست کی ہے کہ رواں سال کوئٹہ مےں ہونے والے نےشنل گےمز مےں سائےکلنگ اےونٹ کو شامل کےا جائے۔ نےشنل گےمز کےلئے قومی کھلاڑی بے تاب ہےں۔ سےد اظہر علی شاہ نے بتاےا کہ پاکستان سائےکلنگ فےڈرےشن( پی اےس اےف) نے پاکستان اولمپکس اےسوسی اےشن کے خلاف2015-16 مےں تمام مقدمات واپس لے لئے گئے تھے جن کی تصدےق شدہ کاپی بھی پاکستان اولمپکس اےسوسی اےشن کے حوالے کرچکے ہےں۔ اب فےڈرےشن کا اولمپکس کے خلاف کوئی بھی مقدمہ موجود نہےں ہے۔ انہوں نے پاکستان اولمپکس اےسوسی اےشن (پی او اے) سے درخواست کی ہے کہ رواں سال اکتوبر مےں کوئٹہ مےں ہونے والے نےشنل گےمز مےں سائےکلنگ اےونٹ کو شامل کےا جائے کےونکہ نےشنل گےمز کےلئے چاروں صوبوں اور ڈےپارٹمنٹس کے قومی کھلاڑی بے تاب ہےں۔