• news

فیلڈنگ کا شوق ‘ڈائیو لگانا جونٹی ہوڈز سے سیکھا : ڈائنا بیگ

لاہور( نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر ڈائنا بیگ نے کہا ہے کہ مجھے فیلڈنگ کا بہت شوق ہے۔ میں کافی ایتھلیٹک ہوں اور اس ورلڈ کپ کے لیے میں نے فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی۔میرے کالج میں سر ہمیشہ مجھے لڑکیوں کا جونٹی رہوڈز کہتے تھے۔میں نے ڈائیو لگانا جونٹی رہوڈز سے سیکھا۔ اگلے میچ میں بہتر کارگردگی دکھانے کی کوشش کروں گی۔ڈائنا ماضی میں پاکستان کے لیے انٹرنیشنل فٹ بال کھیل چکی ہیں۔ڈائنا کو 16 برس کی عمر میں ڈومیسٹک کرکٹ میں پہلی بار موقع ملا تھا ۔ڈائنا کا تعلق وادی ہنزہ سے ہے۔ ان کی تین بہنیں اور دو بھائی ہیں۔ میں لاہور کالج میں بی ایس کے دوسرے سمیسٹر میں ہوں۔ کالج میں ہی کرکٹ کی پریکٹس کرتی ہوں اور اپنے گھر والوں سے سال میں ایک مرتبہ ملتی ہوں۔امی کو میرا کرکٹ کھیلنا بالکل پسند نہیں تھا لیکن میرے والد ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ میں کرکٹ کے میدان میں کچھ کر دکھاو¿ں۔میرا علاقہ قدرے پسماندہ ہے۔ وہاں لڑکیوں کا گھر سے باہر نکلنا اچھا نہیں سمجھا جاتا۔لوگ میرے گھر والوں کو یہی کہتے تھے کہ آپ اپنی لڑکی کو اس طرح گھر سے باہر اکیلے کیسے بھیج سکتے ہیں۔ لیکن میرے والد کبھی ان کے دباو¿ کا شکار نہیں ہوئے۔ آج میری گیم دیکھ کر یقیناً میرے والد بہت خوش ہوئے ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن