محمد عامر بھی پاکستانی فلم ”یلغار“ دیکھنے سینما گھر پہنچ گئے
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر )پاکستان ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر فلم یلغاردیکھنے سینماپہنچ گئے۔ فلم 22ممالک میں چل رہی ہے محمد عامر نے ٹویٹر پر لکھا کہ ”وہ اس وقت یلغار فلم دیکھ رہے ہیں ،مجھے اپنے سینما اور لیجنڈ ہیرو شان کی جدوجہد پر فخر ہے یلغار اس سال پاکستان میں ریلیز تمام بھارتی اور پاکستانی فلموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔فلم نے ریلیز کے بعد سے اب تک تقریباً آٹھ کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔ یلغار دنیا بھر کے22 ملکوں میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی پاکستان کی پہلی فلم ہے جس میں برطانیہ ، امریکہ، کینیڈا ، ماریشز، تنزانیہ، ڈنمارک، فرانس ، ناروے، سوئیڈن ، اٹلی، متحدہ عرب امارات ، عمان، قطر ، بحرین، کویت، آسٹریلیا ، سنگاپور ، ملیشیا، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔