سوشل میڈیا گستاخانہ خاکے،ملزموں کے ریمانڈ میں 18 جولائی تک توسیع
اسلام آباد (اے این این) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر سے متعلق کیس میں کوئی کارروائی نہ ہو سکی ، گرفتار چار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں اٹھارہ جولائی تک کی توسیع کر دی گئی ۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت آج ہونا تھی ۔ فاضل جج سید کوثر عباس زیدی کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔ ڈیوٹی جج نے پروفیسر انوار سمیت چاروں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی ۔ ملزمان کو 18 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ ایف آئی اے نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا ۔