چیئرمین سینٹ نے بابر اعوان کو استعفے کی تصدیق کیلئے طلب کر لیا
اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے بابر اعوان کو استعفے کی تصدیق کیلئے 6 جولائی کو طلب کر لیا۔ کو سینٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹر ظہیرالدین بابر کو پرسوں استعفے کی تصدیق کیلئے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کے چیمبر میں طلب کر لیا ہے۔آئین کے تحت یہ ضروری ہے کہ چیئرمین سینٹ یہ معلوم کریں کہ استعفیٰ اصلی ہے اور رضاکارانہ طورپر دیا گیا ہے۔