• news

داعش نے عراق میں300 مساجدشہید، مزارات اور کئی گرجا گھر مسمار کردیئے

نینویٰ(این این آئی)عراق کے شہر نینویٰ میں مقامی حکام نے بتایا ہے کہ سنہ 2014ء کو نینویٰ پر قبضے کے بعد دہشت گرد گروپ ’داعش‘ نے اب تک 360 آثار قدیمہ تباہ کیے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق نینویٰ ڈاریکٹوریٹ کے حکام کا کہنا تھا کہ داعش کے ہاتھوں اب تک 300 مساجد، مزارات اور کئی گرجا گھر بھی مسمار کیے جا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے نینویٰ کی تاریخی مسجد جامع الکبیر، ٹیڑھا مینار، حضرت یونس علیہ السلام کا مزار اور الخضر شہر میں واقع قدیم ترین چرچ دیر ما ایلیا بھی مسمار کردیے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ داعشی دہشت گرد آثار قدیمہ کو مسمار کرنے کی پالیسی کے ساتھ ساتھ انہیں بیرون ملک سمگل کر کے ان کے عوض رقوم بھی بٹورتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن