فرانس سے برطانیہ اسلحہ سمگلنگ ناکام، 7گرفتار
لندن( نوائے وقت رپورٹ)برطانیہ میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق اسلحہ فرانس سے برطانیہ منتقل کیا جا رہا تھا سکاٹ لینڈ یارڈ اور نیشنل کرائم ایجنسی نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی اسلحہ سمل کرنے کی کوشش کرنے والے 7یورپی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا، اسلحہ وین میں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی گئی۔