• news

کارکنوں کو ایک چھت تلے اکٹھا کرنے کے مشن کا پیرس سے آغاز کر دیا: رہنما تحریک انصاف

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) یورپ بھر کے کارکنوں کو ایک چھت تلے اکٹھا کرنے کے مشن پرنکلے ہیں جس کا آغاز پیرس سے کیاہے۔ اگلے چند دنوں میں دیگر ممالک میں پارٹی کارکنوں کو الیکشن 2018کے الیکشن کی تیاری اور پارٹی فنڈز سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یورپ کے سینئر راہنما صاحبزادہ جہانگیر نے کیا۔پیرس کے نواحی علاقے میں واقع لاپیلس ریسٹورنٹ میں تحریک انصاف کی پارٹی میٹنگ کاانعقاد کیا گیا۔تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما یاسر خان جدون کی دعوت پر تشریف لائے تحریک انصاف یوکے، یورپ کے سینئر رہنما صاحبزادہ جہانگیر نے بھی پانچ رکنی وفد کے ہمراہ میٹنگ میں شرکت کی۔ کارکنوں نے اپنے قائد عمران خان پر مکمل اعتماد کااظہارکرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن