سندر انڈسٹریل سٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے مالیاتی سال 2017-2018ء کیلئے عہدیداروں کا چنائو
سندر (خصوصی رپورٹ) مالیاتی سال کے اختتام کے بعد چیئرمین پنجاب انڈسٹریل سٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے بورڈ آف مینجنمنٹ سندر انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے بورڈ ممبرز کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ آف مینجمنٹ کے مالیاتی سال 2017-2018ء کیلئے ٹیپوانٹرپرائزیز کے چیئرمین آصف علی صدر پائنیر بورڈ پرائیویٹ کے میاں فہیم قمر سینئر وائس پریذیڈنٹ سپریم پورڈر پرائیویٹ کے معاذ محمود وائس پریذیڈنٹ اور دیگر بورڈ ممبران میں احسن محمود بٹ، سید طارق سراج جعفری، ہارون علی خان، غضنفر جاوا، یاسر حمید، جاوید منیر، زکی اعجاز قریشی، ملک محمد اظہر اور سابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ ہارون ارشد شامل ہیں اس سے قبل مالیاتی سال 2016-2017ء آصف علی بورڈ آف مینجمنٹ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ بھی رہ چکے ہیں اور ٹیپو انٹرپرائزز کے چیئرمین ہیں۔