حکومت معاونت کرے فرنیچر برآمدات 5 ارب ڈالر تک کی جا سکتی ہیں: زبیر طفیل
لاہور (کامرس رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے کہا ہے کہ پاکستان فرنیچر کونسل کی نمائشوں کے ذریعے ملکی صنعت کے فروغ کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور برآمدات کے اضافے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔زبیر طفیل نے کہا کہ پاکستانی فرنیچر کی صنعت کے فروغ کیلئے ہنگامی طور پر زیادہ سے زیادہ بیرونی منڈیوں کی تلاش کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اس شعبے کی معاونت کرے تو اس کی برآمدات کو آئندہ پانچ سال میں 5 ارب ڈالر سالانہ تک لایا جاسکتا ہے۔