• news

بھلوال انڈسٹریل سٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا: خلدون جاوید ملک

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے پنجاب انڈسٹریل سٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سرگودھا کے قریب بننے والی بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں بجلی کی فراہمی کیلئے گرڈ سٹیشن بنانے اور بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھلوال انڈسٹریل سٹیٹ میں امریکہ اور برطانیہ کے دو غیر ملکی سرمایہ کار جلد ہی پلاسٹک اور فارماوسٹیکل انڈسٹری کے یونٹس کی تنصیب کا کام شروع کرہے ہیں ۔ بھلوال انڈسٹریل سٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے سے پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن