رمضان المبارک میں 34 ہزار مقامات پر چھاپے، 2504 گرفتاریاں اور 26 لاکھ سے زائد جرمانے کئے گئے: میاں عثمان
لاہور( خبر نگار) رمضان المبارک کے دوران اوپن مارکیٹوں میں 34626چھاپوں کے دوران منافع خوری ،ناقص اشیاء کی فروخت اور سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 2325دکانداروںکے خلاف مقدمات کا اندراج ،2504کی گرفتاریاں اور مجموعی طو رپر 2668450روپے کے جرمانے کئے گئے ، پوش علاقوں کے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو بھی چیک کر کے لاکھوں روپے جرمانے کئے گئے،اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے اوپن مارکیٹوں کے دورے شروع کر دئیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے رمضان المبارک میں اوپن مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے کی گئی کارروائیوں کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کیا ۔